ابنا: النخیل ویب سائٹ کے مطابق قطر کی حکومت کے مخالفین نے ایک سماجی ویب سائٹ پر امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کو خائن اور صیہونی حکومت کا آلہ قراردیا اور عوام سے اپیل کی کہ امیر قطر کی حکومت کو گرانے کی کوشش کریں۔ قطر کے مخالفین نے اسی طرح قطر میں امریکی فوجی اڈوں نیز قطر کے داخلی امور میں مداخلت کے ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے قطر میں اصلاحات کا عمل رک چکا ہے اور مخالفین کے پارٹی بنانے یا جلسے جلوس کرنے پر پابندی ہے۔....... /169
15 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 309087
قطر کی حکومت کے مخالفین نے سماجی ویب سائٹوں پر صفحات بناکر قطر کی حکومت کو سرنگون کرنے کی اپیل کی ہے۔